بین الاقوامی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ ابنا ـ کے مطابق صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد 43 اسرائیلی فوجی نفسیاتی عوارض اور ذہنی مسائل کی وجہ سے خودکشی کرچکے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں میں خود کشی کا رجحان بدستور بڑھتا جارہا ہے۔
اس حوالے سے صہیونی اخبار ہاآرتص نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی فوج کو افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ نفسیاتی اور ذہنی امراض ميں مبتلا افراد کو بھی ریزرو فورس میں بھرتی کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ